بہادر آباد والوں نے مجھے افطار ڈنر کی دعوت ہی نہیں دی:فاروق ستار

بہادر آباد والوں نے مجھے افطار ڈنر کی دعوت ہی نہیں دی:فاروق ستار


کراچی( 24نیوز )ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناہے کہ بہادر آباد والوں نے مجھے افطار ڈنر کی دعوت نہیں دی ، جھوٹ بولا جاتا ہے کہ میں تاخیر سے پہنچتا ہوں۔
تفصیلات کیمطابق ایم کیوایم پاکستان میں دھڑہ بندی برقرار ہے،جس کا مظاہرہ گزشتہ روز ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے افطار ڈنر میں بھی دیکھنے کو ملا اور انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھی ڈاکٹر فاروق ستار نے بر ملا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ میں وقت پر پہنچتا ہوں خالد مقبول جھوٹ بولتے ہیں،مجھے بہادرآباد والوں نے افطار ڈنر کی بھی کوئی دعوت نہیں دی۔
فاروق ستار نے کہا کہ میں پانچ فروری کی شرائط پر جانے کو تیار ہوں،،مگر جنوبی سندھ صوبے کے حوالے سے بہادر آبادوالوں کو مشترکہ جلسہ کرنے کی دعوت دی مگربہادر اباد والوں نے لبیک نہ کہا،اس موقع پر ایم کیوایم رہنما ریحان ہاشمی نے کہا کہ متحدہ کے بڑوں کو بڑا پن دکھانا چاہیئے۔

بلاول بھٹو کو بھی الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ
انسدادہشتگردی کراچی کی عدالت میں 22 اگست کو میڈیا ہاوسز پر حملے جلاو گھیراوتوڑ پھوڑ کے معاملے کی سماعت،،عامر خان و دیگر کے تاخیر سے پہنچنے پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،،بانءایم کیوایم دیگر مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،،اشتعال انگیز تقاریر کے معاملے کی سماعت ،عدالت کو 23 مقدمات کے حتمی چالان موصول ہوگئے،،فاضل جج کی رخصت کے باعث مزید کارروائی نہ ہو سکی،، سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔