شہر اقتدار کی گرین بیلٹوں پر قبضہ، ٹریفک پولیس نے دفاتر بنالئے

شہر اقتدار کی گرین بیلٹوں پر قبضہ، ٹریفک پولیس نے دفاتر بنالئے


اسلام آباد (24نیوز) ماڈل ٹریفک پولیس کے ماڈل کارنامے، شہر کی گرین بیلٹوں پرقبضہ کرکے دفاتربنالئے۔ سی ڈی اے قوانین اورعدالتی احکامات ہوامیں اڑادیئے۔

ہم سا ہو تو سامنے آئے، ہم ہیں قانون کے رکھوالے  مگر قانون کے پابند نہیں۔ کون ہے جو ہمیں قانون پڑھائے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈ آفس سمیت فیض آباد دفتر گرین بیلٹ پر بنالیا۔ کسی قسم کا این او سی بھی نہیں۔

ٹوئنٹی فورنیوز کی ٹیم ٹریفک پولیس کے ہیڈ آفس پہنچی تو وہاں پر موجود اے ٹی ایس کا جوان آپے سے باہر ہو گیا۔ 24 نیوز کی ٹیم کو دھمکیاں دیتا رہا ،کہا کہایس ایس پی صاحب کو میڈیا پسند نہیں۔کوریج نہیں کرنے دوں گا.

آئینہ جو ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔ غیر قانونی دفاتر اور اے ٹی ایس کے جوان کی غنڈا گردی اپنی جگہ مگر گرین بیلٹوں پر قبضے قانوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔