اصغر خان کیس:نوازشریف،جاوید ہاشمی سمیت 21سیاستدان” ریڈار“ پر آگئے



لاہور( 24نیوز ) اصغر خان کیس میں نوازشریف،جاوید ہاشمی سمیت 21سیاستدان” ریڈار“ پر آگئے ہیں،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف اور جاوید ہاشمی سمیت پیسے وصول کرنے والے 21 سویلین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت کی۔ اشتر اوصاف نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو بھی الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کابینہ کے اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کیس سے متعلقہ آرمی افسران سمیت ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔