عائشہ احد کو دھمکیاں، چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو عدالت طلب کرلیا


لاہور(24نیوز) عائشہ احد کو دھمکیاں دینے کا معاملہ،  چیف جسٹس پاکستان نے حمزہ شہباز کو دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کر لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے حمزہ شریف کو عدالت پہنچنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سلمان بتائیں حمزہ شہبازکہاں ہیں؟  خواجہ سلمان نے کہا میرے علم میں نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حمزہ شہباز جہاں کہیں بھی ہوایک بجے عدالت پیش ہوں۔ کسی کی جان خطرے میں نہیں دیکھ سکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت ختم ہوتے ہی نواز شریف کا پروٹوکول بھی ختم

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں تین سے چار روز میں وطن واپس آجائیں گے، عدالت نے آئی پنجاب کو عائشہ احد اور اس کے بچہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عائشہ احد کا کہنا ہے کہ سات آٹھ سال سے معاملہ چل رہا تھا مگر ظالموں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ میرے ملک کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آرڈر جاری کر دیے اب ظالموں کے خلاف پرچہ کٹے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔