شوہر جوئے میں بیوی ہار گیا

شوہر جوئے میں بیوی ہار گیا


نئی دہلی(ویب ڈیسک)مردوں کی بیویوں سے مارپیٹ ،ان کو جان سے مارنے کی تو خبریں تو آپ نے سنی ہونگی لیکن بھارت میں جوا ہارنے پر بیوی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کی گئی کہ انسانیت بھی شرما گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بھارتی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک عورت کے خاوند اور اس کے دوست کے خلاف ریپ کا کیس درج کیا ہے،پولیس کے مطابق متاثرہ عورت کے خاوند نے دوست کے ساتھ جوا کھیلا اور ہارنے کے بعد اپنی بیوی اس کے حوالے کر دی جس نے اس کا ریپ کیا،جب سسر کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ اپنی بیٹی کی حمایت میں اس کے گاوں چلے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر اقتدار کی گرین بیلٹوں پر قبضہ، ٹریفک پولیس نے دفاتر بنالئے

ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے ریپ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان پر زور دیا کہ وہ ملزم سے سمجھوتہ کر لیں، خاوند اور اس کا دوست مفرور ہو گئے ہیں،پولیس حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ مجھے زبردستی گاوں سے باہر لے گیا جہاں اس کے دوست پہلے سے موجود تھے۔ میں انہیں بھائی کہتی تھی۔ انھوں نے مجھے بازو سے پکڑا اور اپنی طرف کھینچنے لگے۔ میں نے احتجاج کیا تو میرے شوہر نے میری ساڑھی اتار کر مجھے ان کے سامنے پیش کر دیا۔