عید کی آمد آمد، شاپنگ بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

عید کی آمد آمد، شاپنگ بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا


بہاولپور(24نیوز) عید کی آمدآمد ہے اور بہاولپور کے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتا ہی جارہا ہے، بڑوں کت ساتھ ساتھ  ببچے بھی میچنگ شوز اور کپڑوں میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

 بہاولپور میں بھی عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔دکانوں میں خواتین سے زیادہ بچے نئےکپڑے جوتے خریدنے کے لیے پرجوش ہیں۔بچوں کا کہنا ہے کہ عید کے لئے مرضی کی چیزیں ملنے تک شاپنگ جاری رہے گی ۔

بچو ں کی تمام تر توجہ نئے جوتوں اور کپڑوں کی خریداری پر ہے،  مارکیٹ میں جا کر بچوں کے لیے کپڑوں اور جوتوں کی میچنگ کرنا بھی والدین کے لئے ایک امتحان ہوتاہے،کیوں کہ ان ننھے خریداروں کی فرمائشیں تو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں، جس نے جو سوچ لیا اسے وہ سب ہر قیمت پر ان کو چاہیے ۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

والدین کو شکایات ہیں کہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت بچوں کی اشیا کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھا دی گئی ہیں۔ لیکن بچوں کی فرمائش پوری کرنے کے لیے انہیں سب کرنا پڑتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔