نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مزید 4 نام آگئے


لاہور( 24نیوز ) شہبازشریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے 4 نام پیش کردیئے۔اگر شہبازشریف اور محمود الرشید کے درمیان اتفاق نہ ہوا تو معالہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون لاہور میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف ، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور دیگر پارٹی رہنماوں نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نگران وزیراعلیٰ سمیت آئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کےبعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 4 نام پیش کردیئے ہیں جن میں پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کا نام شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت، دوست محمد کھوسہ محروم رہ گئے

شہبازشریف نے کہا کہ جوم نام سامنے آئے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف تک پہنچ جائیں گے، ان ناموں پر وہ سوچ بچار کرلیں ہم بھی ان کے ناموں پر سوچ بچار کررہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ایک ہی میٹنگ میں نام فائنل ہوجائے۔

 واضح رہے تحریک انصاف نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے میں انتہائی کنفیوژن کا شکار ہے بار بار نام تبدیل کیے جارہے ہیں،پی ٹی آئی کے اندر بھی عدم اتفاق پایا جاتا ہے۔