اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نرس شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نرس شہید


24نیوز : اسرائیلی کی فلسطین میں بربریت نہ رک سکی، اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائی میں فلسطینی نرس کو شہید کردیا ہے۔ فلسطینی نرس غزہ کی سرحد پر زخمی مظاہرین کو طبی امداد فراہم دے رہی تھی۔

 ذرائع کے مطابق نرس نے اسرائیلی فوجیوں کو فائرنگ سے روکنے کیلئے سفید کپڑابھی لہرایا، لیکن اسرائیلی فوجیوں نے اسے نظر انداز کرکے فائرنگ کر دی۔ دوسری جانب امریکا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی حمایت میں تنہا رہ گیا، سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کردی، قرارداد کے حق میں سوائے امریکا کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا، جواب میں امریکا نے فلسطینیوں کےحقوق کے تحفظ سے متعلق قرارداد ویٹو کردی۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:شمالی کوریا کے وائس چیئرمین اہم پیغام لے کر امریکا پہنچیں گے
 
 ادھر افغانستان میں تیس سال قبل لاپتہ ہونے والا روسی پائلٹ منظر عام پر آگیا ، روس کی افغانستان میں پیش قدمی کے دوران افغانستان میں روسی پائلٹ کے جہاز کو مار گرایا گیا تھا جس کے بعد پائلٹ کو سرکاری سطح پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا، روس کے حکام نے بھی پائلٹ کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ اوربالی وڈ کے اداکار ارباز خان کو آئی پی ایل میں سٹے بازی کے الزام پر مہاراشٹرا پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا، پولیس نے تین روز قبل سونی جالان نامی ایک شخص کو سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا پوچھ گچھ کے دوران مبینہ طور پر سونی جالان نے ارباز کا نام لیا تھا، جس کی نشاندہی پر پولیس نے ارباز خان کو سمن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے کروڑ پتی مسلمان نے  ساری دولت انسانیت کی خدمت کیلئےدے دی

  ادھر امریکی کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن سے 12جون کو ملاقات کا اعلان کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان واشنگٹن کے اوول آفس میں پیانگ یانگ کے اعلیٰ سفارتکار سے ملاقات کے بعد کیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور یورپی یونین سے تجارتی تفاوت میں کمی لانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے بڑے تجارتی شراکت دار کینیڈا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ایک عرصے سے امریکی کسانوں سے ناخوشگواررویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ ٹرمپ نے کینیڈا پر زوردیاکہ وہ امریکی مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک رسائی دے اور تجارتی رکاوٹوں میں کمی لائے۔

پڑھنا نہ بھولیں:روسی صدر کی شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات

 برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کی اسٹیل ایلومینیم کی درآمدات پرٹیکس عائد کرنے کے امریکی پالیسی پرشدید مایوسی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کو ایسے ٹیکسز سے مستقل استثنیٰ ہونا چاہیے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito