برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان

برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان


ویب ڈیسک:آپ نے بر اعظم افریقہ،ایشیا میں بڑے بڑے خاندان دیکھے،سنے ہونگے لیکن یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ جدید ملک برطانیہ میں بھی ایسا ہے،جی ہاں برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایسا خاندان ہے جس کی تعداد بڑھتی ہی جاری ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کیمطابق سو اور نوئیل مور کیمبے میں رہتے ہیں ان کے ہاں گزشتہ ستمبر میں بیسواں بچہ پیدا ہوا اور اب ایک نئے مہمان کی بھی آمد متوقع ہے جس کا انہوں نے باقاعدہ اعلان بھی کیا ہے۔

اکیسویں بچے کی آمد رواں برس نومبر میں متوقع ہے جو ایک لڑکی ہوگی،ان کی سب سے بڑی بیٹی کی عمر 29 برس اور اس کا نام صوفی ہے،دیگر بچوں کے نام چلوئی،جیک،ڈینئیل،لوکے،ملی،کیٹی،جیمز،ایلی،ایمی،جوش،میکس،ٹلی ،آسکر،کیسپر،ہالی،فوبے اور سب سے چھوٹے بچے کی عمر آٹھ ماہ اور اس کا نام آرچی ہے۔

منشیات سمگلنگ کیس، عدالت میں ماڈل حسینہ کا ٹیٹو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

بچوں کی ماں سو جن کی عمر 43برس ہے کا کہنا ہے کہ میں ہربچے کی کچھ نیا ہی پسند کرتی ہوں،نئے آنیوالے بچے کی آمد کے دن کو مارک کرکے اس کیلئے چیزوں کو جمع کرنا شروع کردیتی ہوں۔