پی ٹی آئی کوجوائن کیا ہے فوادچودھری کو نہیں:ذوالفقار کھوسہ


لاہور (24نیوز) ذوالفقار کھوسہ نے فواد چودھری کو کھری کھری سنا دیں، کہتے ہیں شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی، پی ٹی آئی کو جوائن کیا ہے فواد کو نہیں۔

سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے میں نے پی ٹی آئی کوجوائن کیا ہے فوادچودھری کو نہیں،میں فواد چودھری کو جوابدہ نہیں،فواد چودھری میرے لئے کوئی چیز نہیں،دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور پی ٹی آئی میں ہے، شرارتیں کرنے والوں کی ایسی کی تیسی۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت، دوست محمد کھوسہ محروم رہ گئے

دوسری جانب فوادچودھری کا کہنا ہے ذوالفقار کھوسہ کے غصے کی وجہ نہیں جانتا، جہانگیرترین کی دی ہوئی پارٹی پالیسی واضح ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے دوست کھوسہ کی شمولیت کی تردید کردی، جو کل ملاقات میں شامل تھے وہی پی ٹی آئی میں شامل ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔