شیخ زاید ہسپتال میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے جدید آپریشن تھیٹرز تیار

شیخ زاید ہسپتال میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے جدید آپریشن تھیٹرز تیار


لاہور(24نیوز) شیخ زاید ہسپتال میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے جدید آپریشن تھیٹرز تیارکر لیا گیا۔ اڑتیس کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ جدید آپریشن تھیٹرز اور نو بیڈز پر مشتمل آئی سی یو بنایا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں جگر اور گردے کی پیوند کاری کیلئے چھ ماہ قبل پانچ جدید آپریشن تھیٹرز اور نو بیڈز پر مشتمل آئی سی یو کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔

 اڑتیس کروڑ روپے لاگت سے شیخ زید ہسپتال میں پانچ جدید ترین آپریشن تھیٹرز جن میں ہوا کو جراثیم سے پاک رکھنے کا خودکار نظام نصب ہے تعمیر کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخواہ میں بےاولاد جوڑوں کیلئے خوشخبری

 اس کے علاوہ نو بیڈز پر مشتمل جدید آئی سی یو بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔  شیخ زید ہسپتال میں مناسب طبی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے فروری میں ٹرانسپلانٹ کی سہولت معطل کر دی گئی تھی، تاہم آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشین کے بعد ٹرانسپلانٹ کی سہولت بحال ہونے کا امکان ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito