ارباز خان نے انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا

ارباز خان نے انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا


 24نیوز: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے بدنام زمانہ سٹے بازسونوجالان کے ساتھ ارباز خان کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی سٹار سلمان خان کی کالے ہرن کیس میں ضمانت کے بعد  اب ان کے چھوٹے بھائی ارباز خان انڈین پریمئر لیگ کے دوران جوئے میں پھنس گئے۔پولیس نے بدنام زمانہ سٹے بازسونوجالان کے ساتھ ارباز خان کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔ ارباز خان پر آئی پی ایل میں 2کروڑ75لاکھ روپے ہارنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کے درمیان سوشل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی

  ارباز خان نے اعترافی بیان میں کہا کہ ان کی شادی ٹوٹنے کی ایک وجہ سٹے بازی ہی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔

ارباز خان نے یہ بھی کہا کہ بڑے بھائی سلمان خان بھی اس عادت کی وجہ سے ان سے ناراض ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito