ٹکٹوں کی تقسیم پر جھگڑا، پی ٹی آئی کارکنان نے انصاف ہاؤس کے شیشے توڑ دیئے

ٹکٹوں کی تقسیم پر جھگڑا، پی ٹی آئی کارکنان نے انصاف ہاؤس کے شیشے توڑ دیئے


کراچی(24نیوز) کراچی میں تبدیلی آگئی ، ٹکٹوں کی تقسیم پر جھگؑڑا ہوگیا، انصاف ہاؤس میں کارکن آپے سے باہر آگئے۔

ٓکراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے من پسند افراد کو ٹکٹیں دینے کے خلاف انصاف ہاؤس میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ صوبائی اور کراچی ریجن کے صدر کے خلاف چاکنگ کی گئی۔عارف علوی, فردوس شمیم نقوی, خرم شیر زمان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کے درمیان سوشل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں حملہ کیا گیا، توڑ پھوڑ کرنیوالوں کو نہیں پہچانتا، جائزہ لے رہے ہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے؟ کارکن شاید ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض تھے۔ انھون نے مزید کہا کہ ایک کارکن  شیشہ لگنے سے زخمی ہوا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔