پولیس مقابلہ،ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید

 پولیس مقابلہ،ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید


سکھر( 24نیوز ) پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں تھانہ لکھی غلام شاہ کے ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنہور شامل ہیں،، مقابلے میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں کچے کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں تھانہ لکھی غلام شاہ کا ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار علی پنہور موقع پر شہید ہوگئے۔

پولیس مقابلے میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی شاہ زیب شامل ہیں،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،دوسری جانب شہید اہلکاروں کی میتیں اور زخمی اہلکاروں کو سکھرکے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER