عید کے موقع پر وزیراعظم کیلئے خاص تحفہ



پشاور( 24نیوز ) کپتان چپل میکرچاچا نور الدین نےاسی سال عیدالفطرکےموقع پر وزیراعظم عمران خان کیلئےسانپ کی کھال سے انوکھے چپل تیار کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے مشہور کپتان چپل میکرچاچا نور الدین نے وزیراعظم عمران خان کے لئے  سانپ کی کھال سے انوکھے چپل تیار کئے ہیں، سانپ کی کھال وزیراعظم عمران خان کے فین نے امریکہ سے بھجوائی ہے، چاچا نور الدین نے خود اس کو تیار کیا اور عید پر تحفے میں وزیراعظم کو دینگے،تیار کی گئی چپل پر تمام کام ہاتھ سے کیا گیا ہے۔

جس پر سانپ کی چار فٹ کھال استعمال ہوئی ہے جبکہ اٹلی سے درآمدشدہ اسفنج بھی لگایا گیا ہے۔

سانپ کی کھال سے تیار کی گئی اس چپل کی قیمت 40 ہزار روپے ہے،چاچانورالدین کاکہناتھاکہ اس کا بھی کوئی برانڈ نام رکھاجائے، علاوہ ازیںچاچانورالدین نےصدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اورانکی اہلیہ کیلئےبھی چپل تیارکئے ہیں۔