کوئٹہ، پولیس مقابلے میں مارا جانیوالا کالعدم تنظیم کا کمانڈر نکلا

کوئٹہ، پولیس مقابلے میں مارا جانیوالا کالعدم تنظیم کا کمانڈر نکلا


کوئٹہ (24نیوز) گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی بڑو میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والا کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر نکلا۔

ذرائع کے مطابق جمیل احمد سیف اللہ ہزار گنجی اور ناصر العزا امام بارگاہ میں خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔  ناصر العزا امام بارگاہ پر حملے کے لئے جمیل احمد خود کش حملہ آور کو لے کر آیا تھا، ہزار گنجی خود کش حملہ جمیل احمد نے اپنے بہنوئی کی مدد سے کروایا۔

کلی بڑو میں جمیل احمد پولیس کے ساتھ فائرنگ کے دوران ہلاک ہوا۔ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔