کوئٹہ, عید پر روایتی کھانا کھانے کیلئے شہری تیار

کوئٹہ, عید پر روایتی کھانا کھانے کیلئے شہری تیار


کوئٹہ (24نیوز) عید کے تہوار کو اگر کھانوں کی لذت کا تڑکا لگ جائے تو خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں کوئٹہ میں عید کے موقع پر ثقافتی کھانے دستر خوان کی زینت ہوتے ہین جن میں روش کو اہمیت حاصل ہے۔

یوں تو بلوچستان کے ثقافتی کھانوں کی فہرست بہت طویل ہے لیکن اس میں روش کو اپنا ہی مقام حاصل ہے۔ روش کی تیاری میں بکرے اور دنبے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے گوشت کے بڑے ٹکڑئے مصالحوں کے ساتھ 3گھنٹے دم پر رکھ دیے جاتے ہیں جس کے بعد اس مین آئل ڈال کر پکایا جاتا ہے اور مزیدار روش دستر خوان کی زینت بنے کو تیار ہوجاتا ہے۔

ماضی میں روش صرف بلوچستان کے لوگوں کی پسندیدہ خوارک ہوا کرتی تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ روش کی لذت کے لطف اندوز ہوسکے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔