موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی


لاہور(24 نیوز) موٹروے پولیس کا شاندار کارنامہ، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے ملنے والی رقم شہری کو واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے پشاور جانیوالے شہری ایاز خان کی گاڑی کو ٹھلیاں انٹرچینج کے پاس حادثہ پیش آیا، ایاز خان کو اہلکاروں نے فرسٹ ایڈ دیکر اسپتال پہنچایا اور گاڑی میں موجود رقم بحفاظت حوالے کردی۔ موٹروے پولیس افسران کی موجودگی میں شہری کو رقم واپس کی گئی۔ واضح رہے  گاڑی سے 2کروڑ 39لاکھ روپے کی خطیر رقم برآمد ہوئی تھی۔