وزیراعظم کو تحفہ دینا شہری کو مہنگا پڑگیا

وزیراعظم کو تحفہ دینا شہری کو مہنگا پڑگیا


پشاور(24 نیوز) شہری کو وزیراعظم عمران خان کیلئےسانپ کی کھال سےچپل بنانا مہنگاپڑ گیا۔

پشاورمیں بابانورالدین کوعمران خان کے لئے سانپ کی کھال سے چپل بنانامہنگاپڑ گیا۔ وائلڈلائف اہلکاروں نے کپتان چپل میکرکی دکان پرچھاپہ مارا اوروزیراعظم کیلئے سانپ کی کھال سے تیار کئے گئےچپل قبضہ میں لے لئے۔ محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ سانپ کے کھال سے ہر قسم کےچپل بنانے پر پابندی ہے جبکہ مالک چپل اسٹورمالک کاکہنا ہے کہ وہ جرمانہ اداکرنے کیلئےتیارہے۔