نواز شریف،مریم اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیرا عظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔
ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔ عدالت نے العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنس میں تین گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔ گواہوں میں عبدالحنان، رضوان خان اور سنیل اعجاز شامل ہیں۔ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں استغاثہ کے اہم گواہ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیاءکو بھی طلب کیا ہے۔ بیانات قلمبند ہونے پر وکیل صفائی خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔