کپتان ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرانے کوتیار


اسلام آباد(24نیوز) کپتان ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرانے کوتیار،فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے پی ٹی آئی سے معاملات طے کر لئے، نثارجٹ آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کیمطابق تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرانے کو تیار،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ کے پی ٹی آئی سے معاملات طے کرلیے وہ آج مسلم لیگ ن سے تعلق توڑ کر تحریک انصاف کو پیارے ہوجائیں گے،نثار جٹ آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے،ڈاکٹر نثار جٹ آج عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔نثار جٹ ختم نبوت حلف نامے کے مسئلے پر ن لیگ سے مستعفی ہو گئے تھے۔
نثارجٹ این اے81 فیصل آباد سے ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں