انتظار قتل کیس:ایس ایس پی مقدس،مدیحہ کیانی کو کلین چٹ مل گئی

انتظار قتل کیس:ایس ایس پی مقدس،مدیحہ کیانی کو کلین چٹ مل گئی


کراچی(24نیوز)انتظارقتل کیس کے عبوری چالان میں معطل ایس ایس پی مقدس حیدراورمدیحہ کیانی کوکلین چٹ دے دی گئی، دوسری جانب مدیحہ کیانی ، کاظم شاہ اورماہ رخ کے چچا پولیس افسرعامرحمید نیجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرسوال و جواب کاسامنا کیا۔
تفصیلات کے مطابق انتظار کیس میں سابق ایس ایس پی مقدس حیدر کو کلیٹ چٹ مل گئی،تفتیشی حکام نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، کیس کے عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ مقتول انتظار اور ملزمان کے درمیان ذاتی دشمنی کے شواہد نہیں ملے،،،عبوری چالان میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے معطل ایس ایس پی مقدس حیدر، ماہ رخ، سہیل نامی شخص اور مدیحہ کیانی کو کلین چٹ دی گئی ہے،واقعے کے بعد مدیحہ کیانی خوف زدہ ہوکر رکشے میں بیٹھی اور فرار ہوگئی، مدیحہ کیانی نے بعد میں واقعے کی اطلاع، انتظار اور اس کے مشترکہ دوست سلیمان کو دی۔
عبوری چالان کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار بلال اور دانیال گرفتار ہیں اور اہلکار بلال کی جانب سے چلائی گئی گولی سے انتظار کی موت واقع ہوئی۔مقتول انتظار کیوالد کا کہنا ہے کہ شروع سے کہہ رہا ہوں پولیس اپنے ساتھی اہلکاروں کے خلاف مثبت کارروائی نہیں کرے گی۔
دوسری جانب سینٹرل پولیس آفس میں انتظار قتل کیس کی جے آئی ٹی کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں واقعہ کی عینی شاہد مدیحہ کیانی ، انتظار کے دوست کاظم شاہ اور ماہ رخ کے چچا پولیس افسر عامر حمید سے سوال جواب کئے گئے، جے آئی ٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے کہا کے انہیں جے آئی ٹی نے انصاف کا یقین دلایا ہے۔