گوجرانوالہ:سرکاری سکول کی خواتین اساتذہ ،بچوں کی ماؤں نے جلوے بکھیر دیے

گوجرانوالہ:سرکاری سکول کی خواتین اساتذہ ،بچوں کی ماؤں نے جلوے بکھیر دیے


گوجرانوالہ (24نیوز)نٹ کھٹ ادائیں اورخوبصورت لباس، گوجرانوالہ کے سرکاری اسکول میں خواتین اساتذہ اور بچوں کی ماوں نے کیٹ واک کر کے جلوے بکھیردیئے۔،کچھ ماوں نے چاٹی ریس میں پھرتیاں دکھائیں، خواتین ہلا گلا اور گنگنانے کے مقابلے میں بھی آگے آگے رہیں۔
تفصیلات کے مطابق خوبصورت نٹ کھٹ اداوں کے ساتھ جلوے دکھاتی یہ ہیں سرکاری اسکول کی ٹیچر اور پڑھنے والے بچوں کی مائیں جو خوبصورت لباس میں کیٹ واک کر رہی تھیں، سکول کی تقریب میں طالبات نے خوش آمدید کہا، مختلف گانوں پر ٹیبلوز بھی پیش کئے۔
تقریب میں ماوں اور اساتذہ کے درمیان مختلف کھیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا،کسی نے مہندی لگائی تو کسی نے لیمن ریس میں ٹوکری میں زیادہ سے زیادہ لیموں بھرے،کچھ مائیں چاٹی ریس میں اپنی پھرتیاں دکھاتی رہیں، موقع ملے ہلا گلا کرنے کا اور خواتین گنگنائیں نا۔تقریب میں گانوں اور ٹپوں کے مقابلے بھی ہوئے۔
سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد گھروں تک اپنی پہچان رکھنے والی خواتین کو یہ احساس دلانا تھا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔