پارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے ایم پی اے سے سیٹ چھین لی

پارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے ایم پی اے سے سیٹ چھین لی


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن نے رکن بلوچستان اسمبلی منظوراحمد کاکڑکوڈی سیٹ کردیا،فیصلہ محموداچکزئی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پرسنایا گیا۔
 تفصیلات کیمطابق رکن بلوچستان اسمبلی منظورکاکڑپروزیراعلیٰ کے انتخاب میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کاالزام تھا، اس پر محمود اچکزئی کی جانب سے رکن اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا موقف سننے کے بعد منظور کاکڑ کو ڈی سیٹ کردیا۔