تبدیلی کے دعوے دار تبدیلی لے آئے، اپنے ہی رکن اسمبلی بلدیوکمارپر جوتے برسادیئے


خیبرپختونخوا(24نیوز) اسمبلی میں کل ہونے والے سینیٹ الیکشن خطرے میں پڑگئے،تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے ہی رکن اسمبلی بلدیوکمارپر جوتے برسادیئے،قاتل قاتل کے نعرے لگادیئے، عدالت کے حکم پر اسمبلی اجلاس دوبارہ بلالیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن خیبرپختونخوااسمبلی بلدیوکمارکے حلف کے لئے پشاورہائی کورٹ کے حکم پر اسمبلی اجلاس دوبارہ طلب کرلیاگیا۔عدالت نے بلدیو کمار کے حلف سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل سے جواب بھی طلب کرلیا۔ دو رکنی بنچ کا کہنا تھا کہ بلدیو کمارکو حلف اٹھانے نہ دینے پراسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیخلاف حکم امتناعی بھی جاری کر سکتے ہیں۔

دوسری طرف کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی والے ہی اپنے رکن پر برس پڑے۔ محمود خان نے اپنے ہی ممبر بلدیوکمارپر جوتے برسادیئے۔اپوزیشن اراکین نے ساتھ دیتے ہوئے شدید ہنگامہ آرائی کی۔بلدیوکمار کو قاتل قاتل کہا گیا۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتاربلدیوکمارپروڈکشن آرڈر پر رکنیت کا حلف اٹھانےاسمبلی پہنچے تو ایوان میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی۔ اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے واک اوٹ کیا اورنعرہ بازی بھی کی۔