سینیٹ کی خالی ہونےوالی 52 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ کل ہو گی

سینیٹ کی خالی ہونےوالی 52 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ کل ہو گی


اسلام آباد(24نیوز) سینیٹ کی خالی ہونےوالی 52 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ کل ہو گی، ایوان بالا کاانتخابی عمل کیسے ہوتاہے اور ایک سینیٹر کو منتخب ہونےکےلئے کتنے ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ اور پنجاب سے 12،12خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ فاٹا کیلئے 4 جنرل نشستوں اور اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر امیدوار قسمت آزمائیں گے۔ اسلام آباد کی 2نشستوں کیلئے 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔ فاٹا کی خالی 4 جنرل نشستوں کیلئے 12 ارکان ہوں گے۔ فاٹا سے سینیٹ کی 4 نشستوں پر 24 امیدوار میدان میں ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت اور فاٹا کی نشستوں کیلئے قومی اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن اور ارکان ووٹرہوں گے۔ قومی اسمبلی کے ایک رکن کا ووٹ ایک کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ کےپی اسمبلی کے 124ارکان سینیٹ کے 11 امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔7جنرل 2ٹیکنو کریٹ اور2 خواتین کی نشستوں پر 26 امیدوار میدان میں ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان اپنے صوبے سے 11 سینیٹرز کاانتخاب کریں گے۔7 جنرل ، 2 ٹیکنو کریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔