ایم کیو ایم کا اصل کنوینر کون ؟الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

ایم کیو ایم کا اصل کنوینر کون ؟الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار کی کنوینر شپ کے معاملے پر حکم امتناعی دینے سے انکار کر دیا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے  مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں کنوینر شپ پر قبضے کی جنگ جاری ہے۔پارٹی کا اصل کنوینر کون ہے۔فیصلے کے لیے ابھی کرنا پڑے گا انتظار۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فروغ نسیم کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ خالد مقبول صدیقی کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے اختیار خالد مقبول صدیقی کو سونپ دیا۔ فاروق ستار گروپ نے انٹرا پارٹی انتخابات کرا کر ابہام پیدا کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے حتمی فیصلے تک کوئی خود کو کنوینر ڈیکلیئر نہ کرے۔

علاوہ ازیں فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں میں ہی ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ ہوں۔ پارٹی سربراہ کو کمپنی ملازم کی طرح نہیں نکالا جاسکتا۔