اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، قانون نافذ کرنےوالے ادارے ناکام


 کراچی(24نیوز) لٹیرے آزاد پولیس بے بس ایف بی ایریا بلاک 9 میں ایک ہی روز میں ملزمان نے لوٹ مار کی تین وارداتیں کر ڈالیں۔ ایک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کرلی۔

تفسیلات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک9 کی۔ جہاں دن دہاڑے شہری کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔ وقت تھا صبح کاتھا  دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئےاور شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھینی۔ ایک ملزم کا چہرہ فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے واردات کی اور فرار ہوگئے۔

 پانچ منٹ کے اندرعلاقہ مکین جمع ہوئے اور ملزمان بھی اس ہی علاقے میں شکار ڈھونڈتے رہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان ایک بار پھر اس ہی جگہ سے گزرے شہری ملزمان کو پکڑنے کے لئے پیچھے بھی بھاگے تاہم ملزمان ہاتھ نہ آئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے ایف بی ایریا بلاک 9 میں ایک ہی روز میں تین وارداتیں کیں۔