نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ بیکری شاپ پہنچ گئے


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں بیکری شاپ پر پہنچ گئے، کیک، بسکٹ اور دیگر اشیا خریدیں، شہری نواز شریف اور مریم کو اپنے درمیان دیکھ کرحیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد بلیو ایریا میں واقع بیکری شاپ پر پہنچے۔ بیکری شاپ میں لوگوں نے نوازشریف کو اپنے درمیان دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔ کچھ لوگوں نے نواز شریف کے حکومتی اقدامات کی تعریف بھی کی۔ بیکری شاپ کے منیجر نے مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی والدہ بھی اس بیکری پر آ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز 18 ہزار کے کیکس ،بسکٹس اور دیگر اشیا خریدیں۔ نوازشریف اور مریم نواز خریداری کے بعد مری کےلیے روانہ ہوگئے۔