ملک میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

ملک میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا


اسلام آباد(24نیوز) ملک میں پانی کا بحران مزید سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ منگلا کے بعد تربیلا ڈیم بھی خالی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی 1386 فٹ کے ڈیڈ لیول تک گرگیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار، اخراج 20 ہزار کیوسک رہ گیا۔ دوسری جانب منگلا ڈیم بھی  7 روز سے ڈیڈ لیول پر ہے.