ضلع مٹیاری میں ہندو برادری نے جوش وخروش سےہولی کا تہوار منایا

ضلع مٹیاری میں ہندو برادری نے جوش وخروش سےہولی کا تہوار منایا


مٹیاری(24نیوز) ملک بھر میں ہندوؤں کے تہوار ہولی کا جشن اور رنگوں کی بہار ہے. صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں بھی ہندوبرادری نے ہولی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا۔

سندھ کے علاقوں ہالا، بھٹ شاہ ، مٹیاری میں ہندونوجوانوں نے ٹولیوں کی شکل میں رقص کیا، اورایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشیوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے 24نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اپنے تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہولی امن کا پیغام ہے، دیگر مذاہب کے لوگ بھی انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

شرکا نے کہا کہ بھارت میں بھی مسلمانوں کو ہر قسم کی آزادی ملنی چاہئے۔