اسلامیہ کالج کراچی ٹرسٹ کے سپرد کرنے کے فیصلے کے خلاف  زیر تعلیم طلبہ سراپا احتجاج


کراچی (24نیوز) اسلامیہ کالج کراچی ٹرسٹ کے سپرد کرنے کے فیصلے کے خلاف  زیر تعلیم طلبہ سراپا احتجاج ہیں، کالج کے طلبہ کا کہنا تھا کہ ادارے کو کسی صورت ٹرسٹ کے سپرد نہیں کرنے دیں گے، ایسا ہوا تو طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ جائے گا۔

24تفصیلات کے مطابق کراچی کا اسلامیہ کالج اور اس سے منسلک اسکولز کا ٹرسٹ کے سپرد کرنے کا معاملہ۔ طلبہ نے اسلامیہ کالج کے سامنے سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبِ علموں کا کہنا تھا کہ امتحان سر پر ہیں کالج اوراسکول بند کردیئے گئے تو مستقبل داؤ پر لگ جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامیہ کالج کو ٹرسٹ کے سپرد کرنے کے حوالے سے سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا تھا تاہم جب بیلف کالج سیل کرنے نہ آیا تو طلبہ نے احتجاج ختم کردیا۔