منڈی بہاؤالدین: بہن کو طلاق دینے پر بھائی نے سابق بہنوئی کوقتل کردیا


منڈی بہاؤالدین (24 نیوز) ملک وال میں گھریلو ناچاقی پر طلاق اور بعد میں یہی رنجش ایک جان لے گئی ۔ بہن کو طلاق دینے پر ملزم نے سابق بہنوئی کو قتل کردیا۔

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملک وال کے علاقے کوٹ ہست کے رہائشی ذوالفقار نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو طلاق دی، جس پر سسرالیوں کو رنج تھا۔

اسی رنجش پر خاتون کے بھائی نے اپنے سابق بہنوئی کو قتل کر دیا اور ملائشیا فرار ہو گیا،پولیس نے انٹروپول کے ذریعے ملزم کو گرفتار کرلیا.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے قاتل کو جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا.