پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھارت جائیں گے

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھارت جائیں گے


اسلام آباد (24 نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کا دورہ کریں گے اور اتوار کے روز پاکستان آئیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی آج پاکستان آمد متوقع تھی ذرائع کا کہنا ہے وزیر خارجہ کے دورے کے شیڈول میں تبدیل ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ آج پہلے بھارت کا دورہ کریں گےاور اتوار کے روز پاکستان آمد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے 2 ملکی دورہ کی تفصیلات نئے شیڈول کے مطابق ترتیب دی جارہی ہیں۔ عادل الجبیر کے مجوزہ دورے میں ملاقاتوں کے ایجنڈا کو حتمی طے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ 

 ذرائع کا مزید کہنا ہے سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی لائیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔