خیرسگالی کو جواب گولی سے،بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ سے تین افراد شہید


آزاد کشمیر(24نیوز)پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام کے باوجود ایل او سی پر بھارت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز شدید گولہ باری کے نتیجے میں ایک3 افرادشہید اور5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے امن کی طرف بڑھانےجانے والے اقدامات کو بھارتی حکومت ہضم نہیں ہورہے، بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی مظفرآباد سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے تین افراد کے شہید  اور 5 زخمی ہوگئے ہیں،پاک فوج نے بھرپورجواب دیتے ہوئے دشمنوں کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

ایل او سی گوئی سیکٹر کے گاؤں رڈکھٹار میں ایک خاتون جس کا نام نورین سخاوت ہے وہ زخمی ہوئیں،نکیال پڑاوہ چوک میں گولہ گرنے سےہٹیاں بالا کانوجوان رہائشی سدھیر قریشی شہید ہوا،گولہ باری سے نکیال سبییکٹر دھیری میں 80سالہ بزرگ نذیر احمد شہید ہوا جبکہ تتہ پانی،بٹل سیکٹر میں گولہ بھاری سے ریاض نامی شخص زخمی اور جانوروں کو بھی نقصان پہنچا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گرفتار بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جس کو کل شام بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔