بھارت کاایک اور جھوٹ پکڑا گیا

بھارت کاایک اور جھوٹ پکڑا گیا


واشنگٹن (24نیوز)بھارت کے جھوٹے دعوؤں کا ایک اور پردہ بے نقاب ہوگیا،پاکستانی لڑاکا طیارے ایف سولہ کو گرانے کے جھوٹے دعوے پر بین الاقوامی کمپنی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت  نے یہ دعوی کیا گیا تھاکہ اس نے پاکستان کے لڑاکا طیارے ایف سولہ کو گرایا ہے،جس کا انہوں نے عالمی سطح پر کو ئی بھی پاس کو ئی ثبوت  پیش نہیں کیا، لڑاکا طیارے بنانے والی امریکن کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے بھارت کے اس پروپیگنڈا کو بے نقاب کر تے ہو ئے جھوٹے دعوے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا، جھوٹ پر جھوٹ بولنے والے بھارت کا اب پول پر پول کھلتا جا رہا ہے ،ایف سولہ بنانے والی امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا کہنا  تھاکہ بھارت کی طرف سے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔

کمپنی نے بھارت بیان کو شرمناک اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دعوے سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے جو جنگی ہوا بازی کی دنیا میں اپنی کمال مہارت کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔  

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER