بھارتی جیل میں شہید کیے گئے شاکراللہ کی میت پاکستان کے حوالے


لاہور(24نیوز)بھارت کی جے پور جیل میں شہید کیے  گئے  پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت واہگہ پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو صحیح سلامت بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا جبکہ پاکستانی شہری کو بےدردی سے شہید کئے جانے کے بعد اس کی لاش پاکستان کے حوالے کی گئی ہے۔ شاکراللہ کا قصور تھا کہ وہ ایک پاکستانی تھا اور دوہزار تین میں غلطی سے ورکنگ باؤنڈری پار کرکے بھارت میں چلاگیا تھا۔بھارتی درندوں نے بےقصور شاکراللہ کو پکڑلیا، شاکراللہ 16 سال جے پورکی جیل میں ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹتارہا،شاکر کے غم میں اس کے والدین بھی جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

اس موقع پر شاکر اللہ کی میت وصول کرنے کیلیے اس کی فیملی بھی موجود تھی ۔ شہید شاکراللہ کے بھائی شہزاد گلفام نے بتایا کہ شاکراللہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، وہ بارڈرکے قریب میلہ دیکھنے گیا اور غلطی سے سرحد پار چلا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ وہ بھارت کی جیل میں قید تھا تاہم جب اسے شہید کیا گیا تو انھیں معلوم ہوا۔

شہید شاکراللہ کی میت سیالکوٹ پہنچائی  جائے گی جہاں ان کی  تدفین کی جائےگی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔