وزیراعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس پہنچانے کی ہدایت

وزیراعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس پہنچانے کی ہدایت


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی ہدایات کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرنے کے لیے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ ادھر لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن 4مارچ کو شروع ہو گا۔ لاہور آنے اور جانے والے مسافروں کو اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ پر اُتارا جا رہا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 36پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی 38پروازیں بھی منسوخ ہوچکی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔