بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بھارت جا کر پاکستان پر الزام لگا دیا

بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بھارت جا کر پاکستان پر الزام لگا دیا


24نیوز: پاکستان میں پاکستان فوج کی تعریفیں کرنے والا بھارت پہنچتے ہی پاکستان مخالف بیان دینے لگا۔  ابھی نندن نے پاکستان پر الزام لگا دیا کہ  اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا۔

ابھی نندن بھارتی ہیرو یا پاکستان کا جاسوس؟ ابھی نندن جب تک پاکستان کی تحویل میں تھا۔ بھارت کا بیٹا ، ہیرو اور اور نہ جانے کیا کیا تھا لیکن جونہی اس نے واہگہ بارڈر پار کیا ،سب کچھ بدل گیا۔ مودی سرکار پر کپکپی طاری ہو گئی کہ کہیں ابھی نندن پاکستان کا جاسوس تو نہیں بن گیا، بھارتی وزیردفاع نرملا سیتارامن کی ابھی نندن سے ملاقات کرائی گئی، بھارت پہنچتے ہی خفیہ ایجنسیاں ابھی نندن کے خوف میں مبتلا ہوگئے۔ چیک اپ کےنام پر اسے اسپتال میں قیدکردیا گیا۔نہ اہل خانہ سے ملایا گیا۔ نہ میڈیا کے سامنے لایا گیا۔

دوسری جانب بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ابھی نندن نے کہا ہے کہ اسے پاکستان میں جسمانی طور پر تو کوئی اذیت نہیں دی گئی لیکن ذہنی طور پر اسے ہراساں کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس پر پاکستان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے 2  بھارتی  طیارے مار گرائے  اور بھارتیپائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار  بھارتی   پائلٹ نےحراست میں لیے جانے کے بعد بتایا کہ وہ  بھارتی  فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔  بھارتی   پائلٹ نے  پاکستان فوج کو سلام پیش کیااور کہا کہ   پاک فوج پیشہ وارانہ مہارت رکھتی ہے اور فوجی اقتدار کے مطابق سلوک کیا گیا۔ اس کا کہنا تھا بھارت جاکربھی اپنےبیان پرقائم رہوں گا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔