2 بھارتی طیارے گرنے پر مودی کی چیخیں نکل گئیں

2 بھارتی طیارے گرنے پر مودی کی چیخیں نکل گئیں


24نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنی فوج پر یقین اٹھ گیا،دو بھارتی طیارے گرانے پر مودی بھری محفل میں چیخ اٹھے، پینترا بدلتے ہوئے کہا رافیل طیارے ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا، مودی جی کی اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ مودی نے پاکستانی لڑاکا طیاروں کے ہاتھوں شکست تسلیم کرلی ہے۔

پاکستان نےدو بھارتی طیارے گرائے، کئی روز سےخاموش مودی کی آج تو بری محفل میں چیخیں نکل گئیں، کہاں مودی بھارتی فوج کےسر پر دھمکیاں دیتے تھے لیکن آج تو اسی پر یقین اٹھ گیا۔

نئی دہلی میں تقریب کے دوران نریندر مودی بولے رافیل طیارے ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا، طیاروں کی ڈیل نہ ہونے پر اپوزیشن کو بھی برا بھلا کہتے رہے۔ بدعنوانی کی شکار اس ڈیل سے نتیجہ تو شاید مختلف نہ ہوتا ہاں یہ ضرور کے اربوں روپے سے مودی جی کا کھیسا ضرور گرم ہوتا ۔

تقریب کے دوران مودی اپنے منہ میاں مٹھو بن گئے، اپنے کارنامے گنوانے کیلئے زمین اور آسمان ایک کردیا، ان کی شیخیاں تو تقریب میں بیٹھے چند لوگوں کو ہی بھائیں لیکن زیادہ تر لوگ مودی کے اندر چھپے مکارپن کو سمجھ گئے۔

مودی نے تقریب میں الف سے لیکر یے تک ہر چیز کا نام لیا، نہ لیا تو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا، بھارتی میڈیا نے جھوٹ موٹ کے ہیرو ابھی نندن کو تو خوب سر پر اٹھایا لیکن جنگی جنونی مودی نے اس پر بات نہ کرنا ہی غنیمت جانا۔

ابھی تو پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے اپنی جھلک دکھائی تو مودی کو رافیل طیاروں کی یاد آگئی، لیکن اگر پاکستان کے میزائل جنہیں دنیا مانتی ہے انہوں نے اڑان بھری تو پھر شاید مودی کو کسی اور کی یاد آنے کا موقع بھی نہ ملے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔