کوئٹہ: آرمی چیف کی ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات

کوئٹہ: آرمی چیف کی ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات


کوئٹہ (24 نیوز) پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچے۔ جہاں انھوں نے ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر داخلہ، انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان موجود ہیں جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی موجودتھے۔ 

جبکہ ہزارہ کمیونٹی کا وفد وزیر قانون بلوچستان سید آغا رضا ،علامہ جمعہ اسدی، علامہ ہاشم موسوی، ناصرعلی شاہ، قیوم چنگیزی اور داؤد آغا پر مشتمل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ایک ہی روز تین دھماکے، 6 سکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی 

واضح رہے کہ کوئٹہ میں حکومتی دعوؤں کے مطابق امن بحال ہو چکا ہے لیکن گزشتہ ہفتہ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں درجن بھر افراد موت کی نیند سو گئے۔ جس پر ہزارہ برادری نے آواز بلند کی اور دھرنا دے دیا۔

ہزارہ کمیونٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ دھرنا ختم نہیں ہو گا۔ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور ان کے مطالبات بھی سنیں۔ آرمی چیف کے نہ آنے تک دھرنا کو بڑھانے اور صوبہ کی سطح تک لے جانے کا بھی کہا گیا تھا۔ جبکہ اپنے تین مطالبات بھی گنوائے گئے تھے۔

پڑھنا نہ بھولیں: وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف کا دورہ میران شاہ، فاٹا کو قومی دھارے میں جلد شامل کرنیکا اعلان 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead