کوئٹہ: ہزارہ برادری کا دھرنا ختم، پاک فوج پراعتمادکااظہار

کوئٹہ: ہزارہ برادری کا دھرنا ختم، پاک فوج پراعتمادکااظہار


کوئٹہ (24نیوز)  عسکری قیادت سے مذاکرات کامیاب ہو نے پرہزارہ برادری نے دھرنا ختم کر دیا۔ ہزارہ برادری نے پاک فوج پربھرپوراعتمادکااظہار کیا، آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ ہزاراہ برادری نے دشمن ایجنڈےکوشکست دینےکیلیےمکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

کوئٹہ میں کئی روز سے جاری ہزارہ برادری کا دھرنا بالآخر عسکری قیادت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ مذاکرات میں ہزارہ برادری نے پاک فوج پربھرپور اعتمادکا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفوراور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجوشامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد کا افتتاح کردیا گیا

آئی ایس پی آرکے مطابق عمائدین نےہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پرعسکری قیادت کو تحفظات سےآگاہ کیا،  پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمن کو شکست دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری سمیت کسی کابھی جانی نقصان باعث تشویش ہے،آرمی چیف تمام ریاستی اداروں کواپنی ذمےداری کااحساس ہے،آرمی چیف ہرشہری کاتحفظ ریاست کی ذمےداری ہے۔

آرمی چیف بولےکہ متحدہوکردشمن قوتوں کی کوششوں کوشکست دیناہوگی، دہشت گردوں کےکئی نیٹ ورک ختم کیے، ملک دشمن خفیہ ادارےدہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔