لاہور سمیت ملک بھر میں قدرت مہربان، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار


لاہور( 24نیوز )خوشگوار موسم طوبان میں بدل گیا،تیزاور گرد آلود ہوائیں سائن بورڈ،دکانوں کے شیڈز اڑا کر لے گئیں۔
لاہور سمیت ملک بھر میں قدرت مہربان ہوگئی،گرمی سے مرجھائے چہروں پر خوشی لوٹ آئی،مایوسی میں ڈوبے لوگ کھلکھلانے لگے،کالی گھٹائیں اور سنسناتی ہوائیں ٹھنڈ ک لے آئیں،کہیں زیادہ تو کہیں کم بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا،محکمہ موسمیات نے بھی شاندار پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق صبح سویرے سرمئی بادلوں نے لاہورشہر کو اپنی آغوش میں لے لیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم دلفریب ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نےزندہ دلان لاہور کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی نوید سنا دی۔جنہوں نے اب برسنا بھی شروع کردیا ہے۔
پنجاب کے شہر چونیاں اور گردونواح میں موسلادھار بارش جاری ہے،گرمیوں کی پہلی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے،سونا اگانے والے کاشتکار گندم کی فصل خراب ہوتے دیکھ کر پریشان بھی ہیں۔
حویلی لکھا،پھولنگر ،سانگلہ ہل ،رینالہ خورد،سرگودھا گردو نواح میں بارش ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے 104 سالہ سائنس ڈیوڈ گوڈیل رواں ماہ خود کشی کرنے سوئٹزر لینڈ جائیں گے
پنجاب کے شہری خوبصورت اور ٹھنڈا موسم انجوائے کررہے ہیں تو کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن تاحال قابو نہیں ہوسکا،، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش جاری ہے،وزیراعظم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،کے الیکٹرک کی جانب سے لیاری کورنگی اورنگی سمیت دیگر علاقوں میں 8 سے 10گھنٹوں کی لوڈشڈنگ کی جارہی ہے،شہری کہتے ہیں وفاقی حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کئے تھے مگر وہ وعدہ ہی۔ کیا جو وفا ہوجائے،شہریوں کا کہنا ہے بل بھرتے ہیں پھر بھی بجلی نہیں دی جاتی۔
نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ میں بدترین لوڈشڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ٹہرایا گیا تھا جبکہ کے الیکڑک کے کہناہے کہ علاقائی فالٹس کو لوڈ شیڈنگ کا تاثر دینا درست نہیں۔