ڈاکٹر فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کو مشترکہ جلسہ کی دعوت دے دی

ڈاکٹر فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کو مشترکہ جلسہ کی دعوت دے دی


کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مشترکہ پریس کانفرنس اور ٹنکی گراؤنڈ میں مشترکہ جلسے کی دعوت دے دی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا ۔

ایم کیو ایم کا پاکستان پیپلز پارٹی کو تگڑا جواب دینے کی تیاریاں , پی آئی اور بہادر آباد دھڑوں میں قربتیں بڑھنے لگیں، ڈاکٹر فاروق ستار 5 مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں مشترکہ جلسہ کے لئے ہیں کوشاں ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: رستے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 5 مئی کو ٹنکی گراؤنڈ لیاقت آباد میں مشترکہ جلسہ کرنے کے لئے بہادر آباد گروپ کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو مشترکہ پریس کانفرنس اور جلسے کی دعوت دے دی ہے ، ذرائع کے مطابق رابطہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور کہا کے مہاجر عوام ایم کیو ایم کی تقسیم نہیں چاہتی، مہاجر یکجہتی وقت کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہزارہ برادری کا دھرنا ختم، پاک فوج پراعتمادکااظہار

شہداء کے لواحقین اور مہاجر دانشوروں کا ہم سے تقاضہ ہے کہ ہم مل جل کر ایک ساتھ کام کریں ، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کے مخالفین کو جواب دینا ہے تو ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دینا ہوگا، 5 مئی کو جلسہ نہ پی آئی بی کا ہو نہ بہادر آباد کا، بلکہ جلسہ ایم کیو ایم کا ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی دعوت پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کے آپ کی تجویز پر رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دونگا ۔