آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی سالانہ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی سالانہ رینکنگ جاری کردی


(24نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کر کٹ میں ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی . ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی . ٹی ٹونٹی رینکنگ بلے بازوں میں بابر اعظم پہلے جبکہ باؤلرز میں شاداب خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں.

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی برتری برقرار ہے جبکہ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی. 

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان پہلے ،آسٹریلیا دوسرے ،انڈیا تیسرے ،نیوزی لینڈ چوتھے ،انگلینڈ پانچویں ،جنوبی افریقا چھٹے ،ویسٹ انڈیز ساتویں ،افغانستان آٹھویں ،سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر براجمان ہے .

یہ بھی پڑھیں: پٹرول پمپ مالکان کا شہری پرتشدد، ویڈیو 24نیوز کو موصول

ون ڈےکی سالانہ رینکنگ میں انگلینڈ پہلے ،بھارت دوسرے ،جنوبی افریقا تیسرے ،نیوزی لینڈ چوتھے ،آسٹریلیا پانچویں ،پاکستان چھٹے ،بنگلہ دیش ساتویں ،سری لنکا آٹھویں ،ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے .

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں کولن منرو دوسرے,گلین میکسویل تیسرے ،ایرون فنچ چوتھے اور مارٹن گپٹل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔