تحریک انصاف، جماعت اسلامی کی ”منتوں“پر اتر آئی

تحریک انصاف، جماعت اسلامی کی ”منتوں“پر اتر آئی


اسلام آباد( 24نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما جماعت اسلامی کی ”منتوں“پر اتر آئے،خیبر پختونخوا حکومت نہ چھوڑنے کیلئے ترلے کرنے لگے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے پربات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رستے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کے لیے 5 سالہ رفاقت ختم نہ کی جائے، پرویز خٹک کی درخواست پر سراج الحق نے موقف اپنایا کہ سیاسی لحاظ سے دوبارہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے، جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہے اس لیے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی کو گھر میں شسکست دینے کیلئے تیار

ذرائع کے مطابق سراج الحق نے پرویز خٹک کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت نہ چھوڑنے کا معاملہ ایم ایم اے کے سربراہی اجلاس میں قائدین کے سامنے رکھا جائے گا جس کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سراج الحق کے عمران خان پر تابڑ توڑ حملے،وجہ سامنے آگئی

یاد رہے جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی طرف سے بیان بازی پر صوبائی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دیا تھا،موجودہ اسمبلیوں کی مدت میں صرف اٹھائیس دن باقی ہیں۔