وزیر اعظم پاکستان کا فاٹا اصلاحات اسی ماہ لانے کا اعلان

وزیر اعظم پاکستان کا فاٹا اصلاحات اسی ماہ لانے کا اعلان


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا اعلان کر دیا۔ فاٹا اصلاحات اسی ماہ نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ فاٹامیں بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کردیا۔ لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جارہا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبر: سپریم کورٹ، پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع، صدرمملکت نے بل کی منظور دیدی 

24 نیوز وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا کہ فاٹاکوقومی دھارے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فاٹا اصلاحات اسی ماہ لائی جائیں گی۔

وزیراعظم پاکستان نے فاٹا ایجنسی کاترقیاتی فنڈزختم کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دس سال میں ایک ہزارارب روپے فاٹا کو دیےجائیں گے۔ شاہدخاقان عباسی نے رواں سال اکتوبرمیں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف کا دورہ میران شاہ، فاٹا کو قومی دھارے میں جلد شامل کرنیکا اعلان 

زرائع کے مطابق وزیراعظم نے اعلانات تو کر دیئے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیا جا رہا ہے یا نہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیا ن لیگ نے اپنے دو بڑے اتحادیوں یعنی جمیعت علمائے اسلام (فضل) اور پشتونخوا میپ کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے؟ کیوں کہ دونوں انضمام کے حق میں نہیں۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead