فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں صنفی برابری سے متعلق سیشن، جوانا روپر کی خصوصی شرکت

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں صنفی برابری سے متعلق سیشن، جوانا روپر کی خصوصی شرکت


لاہور(24نیوز) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی لاہورمیں صنفی برابری سےمتعلق سیشن کا انعقادکیاگیا،جس میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی اہلیہ اورصنفی برابری کے حوالے سےبرطانوی دفترخارجہ کی نمائندہ خصوصی جواناروپرنے بھی شرکت کی۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جوانا روپر کاکہناہےکہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ صنفی برابری سےمتعلق سیشن شانداررہاہے. طالبات سےمستقبل کی خواتین قیادت کی حمایت کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی، صنفی برابری کے حوالے سےبرطانوی دفترخارجہ کی نمائندہ خصوصی جواناروپرنےوائس چانسلرفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صائمہ امین قادراورفیکلٹی ممبران کی میزبانی کا بھی شکریہ اداکیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔