بوم بوم آفریدی نےکتاب لکھ ڈالی,بڑے بڑے انکشافات

بوم بوم آفریدی نےکتاب لکھ ڈالی,بڑے بڑے انکشافات


لاہور(24نیوز)بوم بوم آفریدی نےکتاب لکھ ڈالی۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق فاسٹ باؤلر وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان اور خوفناک کوچ قراردیدیا۔ اپنی کتاب " گیم چینجر "میں یہ بھی انکشاف کیا کہ جاوید میانداد انہیں بالکل پسند نہیں کرتے تھے ۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

شاہد آفریدی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ وقاریونس جب کوچ بننے کے بعد ہرکام میں مداخلت کی،آفریدی نے جاوید میانداد کے ساتھ اختلافات سےبھی پردہ اٹھا دیا،  بھارت کےخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا جس کے بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا اس میچ سے قبل جاوید میاں داد نے ان کو پریکٹس کا موقع نہیں دیا۔

شاہد آفریدی صرف ایک نام نہیں، ایک دور تھا،جوہمیشہ سےامیدوں کامرکز رہا،جس کا اب بلا نہیںکتاب بولےگی۔

آفریدی نےوقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان قرار دیا یہ بھی بتایا کہ وقاریونس کی وسیم اکرم سےکشمکش رہی،وقار یونس جب سے کوچ بن ہرکام میں مداخلت کیاسی لیے آفریدی اور وقار یونس کےدرمیان اختلافات رہے۔

غرض یہ کچھ اقتباسات ہیں شاہد آفریدی کی کتاب سے کتاب کی رونمائی کے بعد اس کتاب میں سے مزید انکشافات سامنے آییں گے جن کا کرکٹ کے شائقین کا انتظار ہے

اظہر تھراج

Senior Content Writer