کیا شریف فیملی ایک بار پھر جلا وطن ہوگی؟

کیا شریف فیملی ایک بار پھر جلا وطن ہوگی؟


اسلام آباد(24نیوز) کیاشریف فیملی خودساختہ جلاوطنی کی جانب گامزن ہے؟ شریف فیملی کے ارکان ایک،ایک کرکےملک سے باہر جارہے ہیں. قومی اسمبلی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی قیادت تبدیل کردی گئی۔ پارٹی کے صدرشہبازشریف نے پی اےسی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑدی،ایساکیوں ہے?

شریف فیملی مختلف نیب کیسزکاسامنا کررہی ہے۔ نوازشریف اور مریم نوازکوتو سزا بھی ہوچکی ہے۔ ایسے میں شریف فیملی کے ملک سےباہرچلےجانےکی کوششوں پرسوال اٹھنےلگے ہیں۔ کیا شریف فیملی خودساختہ جلاوطنی کی جانب گامزن ہے؟  کیاشہبازشریف مستقبل قریب میں پاکستان واپس نہیں آئیں گے؟  کیا نوازشریف بھی علاج کیلئے باہر ہی چلے جائیں گے؟  کیا کہیں کوئی سمجھوتہ طے پاگیا ہے؟ 

کیا وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن نےپارلیمانی پارٹی میں بڑی تبدیلیاں کردیں؟ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی جگہ رانا تنویرحسین کوچیئرمین پی اے سی بنادیاگیا۔  خواجہ آصف پارٹی کاپارلیمانی لیڈربنادیاگیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تبدیلیوں کا اعلان کیا اور کہا دونوں تبدیلیاں نوازشریف اورشہبازشریف کی خواہش پرکی گئیں۔ان تمام باتوں سے یہ لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ ہوچکا اور کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔